میڈرڈ اوپن ٹینس، نووک جوکووچ نے اینڈی مرے کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا

Novak Djokovic

Novak Djokovic

میڈرڈ (جیوڈیسک) اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں نواک جوکووچ نے اینڈی مرے کو چھ دو، تین چھ اور چھ دو سے سے شکست دے کر دوسری بار میڈرڈ ٹینس اپنے نام کیا۔

جوکووچ نے رواں برس یہ پانچواں ٹائٹل جیتا ہے جبکہ جوکووچ نے مرے کے خلاف گزشتہ تیرہ میچوں میں سے بارہ میں کامیابی سمیٹی ہے۔

اس شکست سے اینڈی مرے عالمی نمبر دو پوزیشن سے محروم ہو گئے ہیں اور سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر کو یہ اعزاز مل گیا ہے۔