مہاراشٹر میں داعش کی منصوبہ بندی کرنیوالے تین مشتبہ افراد گرفتار

Arrested

Arrested

مہاراشٹر (جیوڈیسک) بھارت میں داعش میں شمولیت کی منصوبہ بندی کرنے والے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

مہاراشٹرا کے انسداد دہشت گردی سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے ناگپور ائیرپورٹ سے تین افراد کو گرفتار کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تلنگانا سے تعلق رکھنے والے یہ تین افراد داعش میں شمولیت کی غرض سے ملک سے جانا چاہتے تھے۔

اس سے پہلے بھی پونا میں سولہ سال کے لڑکے کو داعش میں شمولیت کے لیے شام جاتے گرفتار کیا گیا تھا۔