مہندر سنگھ دھونی نے بھارتی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کی پیشکش کر دی

Mahendra Singh Dhoni

Mahendra Singh Dhoni

میرپور (جیوڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے بنگالی ٹائیگرز سے عبرت ناک ہار کے بعد کپتانی چھوڑنے کی پیشکش کر دی ہے۔ بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی میڈیا کی تنقید سے تنگ آ چکے ہیں اور کپتانی چھوڑنے کیلئے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر میرے کپتانی چھوڑنے سے ٹیم کے مسائل حل ہوتے ہیں تو میں کپتانی چھوڑنے کیلئے تیارہوں مگر بے وجہ تنقید برداشت نہیں کر سکتا۔ واضع رہے کہ بنگلا دیش نے بھارت کو مسلسل دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں شکست دے کر تین میچز کی سیریز 2-0 سے جیت لی ہے۔

یہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ بھارت کو بنگلا دیش نے کسی سیریز میں شکست دی ہو۔ اس شکست کے بعد بھارتی شائقین شدید غصے میں نظر آئے اور انہوں نے گرائونڈ میں پانی کی بوتلیں پھینکیں۔

بنگلا دیش نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت کو 79 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت نے 47 اوورز میں جیت کیلئے بنگلا دیش کو 201 رنز کاہدف دیا جس کو بنگالی ٹائیگرز نے 38ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔