مین ٹرانسمیشن لائن ٹوٹ گئی، منگلا اور چشمہ پاور پلانٹ ٹرپ کر گئے، بجلی بند

Electricity

Electricity

لاہور (جیوڈیسک) بجلی کا بریک ڈاؤن مظفر گڑھ کے قریب مین ٹرانسمیشن لائن ٹوٹنے کی وجہ سے اور دباؤ بڑھنے پر منگلا اور چشمہ پاور پلانٹ ٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے اسلام آباد، لاہور سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں بجلی بند ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق خرابی دور کرنے کے لئے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تکنیکی خرابی کے باعث کے پی کے کے بھی اکثر علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق اچانک بریک ڈاؤن میں تخریب کاری کے عنصر کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔

تاہم شدید دھند کے باعث ٹرانسمشن سسٹم میں خرابی کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ خرابی دور ہونے میں دو سے تین گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد اور لاہور ائیر پورٹ پر امیگریشن کاؤنٹر پر رش لگ گیا۔ لاہور کورٹ میں بھی کام متاثر ہوا۔