ویانا میں 8ویں محرم الحرام کو 9ویں مجلس اعزا کے موقع پر حضرت غازی عباس کا علم برآمد

Majlis Aaza Muharram,Vienna

Majlis Aaza Muharram,Vienna

ویانا (محمد اکرم باجوہ) امام بارگاء العصر اسلامک سنٹر ویانا میں 22 اکتوبر بروز جمیرات شام سات بجے 8 ویں محرم الحرام کو 9 ویں مجلس اعزا کے موقع پر حضرت غازی عباس کا علٰم برآمد کیا گیا اور مومنین و مومنات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔جس میں علامہ انیس الحسن شیرازی آف پیرس نے آٹھویں محرم الحرام کی مناسبت سے حضرت غازی عباس پر خصوصی بیان میں کہا کہ واقعہ کربلا سے پہلے دین محمدی تھا اور واقعہ کربلا کے بعد دین حسینی ہوگیا علامہ صاحب نے مذید واقعہ کربلا کے مصائب بیان فرمائے۔

اس سے پہلے مجلس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔نظامت کے فرائض امام بارگاء العصر اسلامک سنٹر ویانا کے جنرل سیکرٹری سید غالب حسین شاہ نے ادا کیے ۔منہاج القرآن آسٹریا کے صدر حاجی محمد نعیم رضا قادری ،چاچاحمید نے منقبت کی صورت میں شہدائے کربلا کو اخراج عقیدت پیش کیا ۔مجلس اعزا کے احتتام پر حضرت غازی عباس کا علٰم برآمد کیا گیا اور مومنین نے اعزا داری کی۔اور آخر میں حاضرین کو لنگر حسینی پیش کیا گیا۔