مجلس عزاء یوم جنت البقیع 25 جولائی کو عزاء خانہ امام بارگاہ کورنگی میں منعقد ہو گی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام مجلس یوم جنت البقیع مورخہ 25 جولائی 2015ء بروز ہفتہ بعد نماز مغربین عزاء خانہ امام بارگاہ جے ون کورنگی نمبر 5میں منعقد ہو گی۔

مجلس سے علامہ سید نجف علی عابدی خطاب فرمائیں گے جبکہ خصوصی شرکت حاجی جاوید اختر کربلائی ہونگے ۔جبکہ حدیث کساء عیسیٰ بھائی ،سوز خوانی شید شباب حیدر و ساتھی ،سلام گزار سید ارتضیٰ جونپوری ،ضمانت نقوی ،نواب زیدی اور نظامت کے فرائض پروفیسر نجمی حسن انجام دینگے۔

حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے چیئر مین خادم فرش عزاء سید حیدر عباس رضوی نے تمام مومن و مومنات سے مجلس میں شرکت کی درخواست کی ہے۔