مکہ مکرمہ کی چار تاریخی مساجد میں غیر مسلموں کو داخلہ کی اجازت

Mosque

Mosque

مکہ مکرمہ (جیوڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اجازت غیر مسلموں میں اسلامی تہذیب و ثقافت کو فروغ دینے کی غرض سے دی گئی ہے۔ اب ان مساجد میں غیر مسلم زائرین بھی داخل ہو سکیں گے۔

مکہ مکرمہ کی جن چار تاریخی مساجد میں داخلہ کی اجازت دی گئی ہے، ان میں جامع مسجد الرحمۃ، جامع مسجد التقویٰ، جامع مسجد شاہ فہد اور جامع مسجد شاہ سعود شامل ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق غیر مسلم شہریوں کو مساجد میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا مقصد انہیں اسلامی تہذیب وثقافت اور اسلامی فن تعمیر سے روشناس کرنا ہے۔

مدینہ منورہ میں مسجد قبا کے امام وخطیب الشیخ صالح المغامسی نے غیر مسلموں کے مساجد میں داخلے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسجد میں کوئی بھی شخص داخل ہو سکتا ہے۔ اس کے لیے مسلمان ہونا شرط نہیں ہے۔

اسلام میں غیر مسلموں کے مساجد میں داخلے پر کوئی ممانعت نہیں ہے۔