مالاکنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان میں بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان

Rain

Rain

مالاکنڈ (جیوڈیسک) مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

پنجاب ، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقے اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے وقت شدید دھند کا امکان ہے ۔ راولپنڈی ، اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک جبکہ صبح کے وقت ہلکی دھند رہی۔

آج جڑواں شہروں میں کم سے کم درجہ حرارت چھ جبکہ زیادہ سے زیادہ اکیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور ڈویژن ، بالائی فاٹا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب ، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقے اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے وقت شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں چودہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں پارہ منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔