ملالہ یوسف زئی کے لیے جرمن این جی او کا بلو ہارٹ ایوارڈ

Malala Yousafzai

Malala Yousafzai

برلن (جیوڈیسک) جرمنی کی ایک این جی او نے ملالہ یوسف زئی کو ’بلوہارٹ ایوارڈ‘ سے نوازا ہے۔

برلن میں پاکستانی سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق جرمنی میں عالمی یوم اطفال کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں ملالہ کا یہ انعام برلن انٹرنیشنل اسکول کی طالبہ زارا افضال نے وصول کیا۔ زارا ستمبرمیں برلن آمد پر یہ انعام ملالہ کے حوالے کریں گی۔

اس موقع پرجرمن فنکار وکٹر لینڈیٹا کے بنائے ہوئے ملالہ کے پورٹریٹ کی بھی رونمائی ہوئی جسے دیواربرلن کے ٹکڑے پرپینٹ کیا گیا ہے۔