ملائیشین اینٹی کرپشن ایجنسی نے وزیراعظم نجیب رزاق کو بدعنوانی سے پاک قرار دیدیا

Najib Razak

Najib Razak

کوالالمپور (جیوڈیسک) ملائیشیا کی انسدادِ بدعنوانی ایجنسی نے وزیر اعظم نجیب رزاق کو کسی بھی بدعنوانی سے پاک قرار دیا ہے کہ ان کے بینک اکاؤنٹ میں موجود کروڑوں ڈالرز عطیہ تھے۔

ملائیشیا کی انسداد بدعنوانی ایجنسی نے عطیہ دینے والوں کے نام ظاہر کیے اور نہ ہی رقم کی تفصیلات بتائیں۔

خیال رہے کہ انسدادِ بدعنوانی ایجنسی ان الزامات کی تفتیش کر رہی تھی جن میں نجیب رزاق پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ کے قائم کردہ ایک ایم بی ڈی (ملائیشیا ڈیولپمنٹ برہد) سے ان کے ذاتی اکاؤنٹ میں پیسے منتقل کیے گئے تھے۔