مالدیپ کے سابق نائب صدر کو دہشت گردی کے الزام میں 10 سال قید

Ahmed Adeeb

Ahmed Adeeb

کولمبو (جیوڈیسک) مالدیپ کی ایک عدالت نے سابق نائب صدر احمد عدیب کو دہشت گردی کے الزامات میں 10 سال قید کی سزا سنا دی۔

اپوزیشن نے اس فیصلے کو مسترد کیا ہے۔ 34 سالہ احمد عدیب جن کو صدر عبداللہ یامین کے بعد متوقع صدر بھی گردانا جا رہا تھا کو صدر یامین کی کشتی میں دھماکہ کی تحقیقات کے دروان 24 اکتوبر کو حراست میں لیا گیا تھا ان پر اسلحہ رکھنے کا الزام لگایا گیا ہے۔