ملک ارشد اعوان مرجان پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کے ضلعی صدر نامزد ہو گئے

Arshad Awan

Arshad Awan

تلہ گنگ (ملک عامر نواز) پاکستان تحریک انصاف تلہ گنگ کے رہنما ملک ارشد اعوان مرجان پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کے ضلعی صدر نامزد ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صوبا ئی سیکرٹریٹ لا ہور میں سابق وفاقی وزیر اشرف سوہنا ایڈوائزر ٹو چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اورسابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور آرگنا ئزر پنجاب پاکستان تحریک انصاف کے زیر صدارت ضلعی لیبر ونگ کے صدور کا اجلاس ہوا۔

جس میں ضلع چکوال سے پاکستان تحریک انصاف کے درینہ کا رکن ملک ارشد اعوان مرجان کو ضلعی صدر لیبر ونگ منتخب کیا گیا ہے ۔اور 15 ستمبر تک چکوال کی تمام تحصیلوں کی شعبہ لیبر ونگ کی تنظیم نوع کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔