ملک اسداسلم اعوان کو مسلم لیگ ن کی طرف سے ضلعی کسان کونسلر کی سیٹ کا ٹکٹ جاری کیا جائے

Malika

Malika

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے انفارمیشن سیکرٹری زاہد مصطفی اعوان ملکہ اور چوہدری ناصر بشیر آف روپیری نے اپنے بیان میں پاکستان مسلم لیگ ن کی ضلعی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک اسداسلم اعوان آ ف اعوان شریف کو پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے ضلعی کسان کونسلر کی سیٹ کا ٹکٹ جاری کیا جائے۔ ملک اسد اسلم اعوان ضلعی کسان کونسلر کی سیٹ کے حقدار ہیں۔

ملک اسد اسلم اعوان جیسے دوست پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ امید ہے کہ و ہ منتخب ہو کر عوامی خدمت کا مشن پورا کریں گے اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے محنت اور لگن سے کام کریں گے۔