ملک فلک شیر اعوان اور سردار ذوالفقار علی گردہ سے محروم ہونے والی لڑکی کے گھر پہنچ گئے، تعاون کی یقین دہانی

MPA Sardar Zulfiqar

MPA Sardar Zulfiqar

تلہ گنگ (عامر نواز اعوان) تلہ گنگ کی معروف کاروباری شخصیت ملک فلک شیر اعوان اور ایم پی اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ ڈاکٹر احسن بٹ کے ہاتھوں گردہ سے محروم ہونے والی موضع جسیال کی رہائشی لڑکی نورینہ خالق کے گھر پہنچ گئے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی۔

تفصیلات کے مطا بق ڈاکٹر احسن بٹ کے ہاتھوں گردہ سے محروم ہونے والی موضع جسیال کی رہائشی لڑکی نورینہ خالق کی خبر میڈیا پر گردش کر تے ہی ملک فلک شیر اعوان اور ایم پی اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے ان کے گھر وزٹ کیا اور نو رینہ خالق کی تیما رداری کی۔

لواحقین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Falak Sher Awan

Falak Sher Awan