ایس ایچ او ٹیکسلا غلام اصغر چانڈیو کو تبدیل کردیا گیا

SHO texila Ghulam asghar candio

SHO texila Ghulam asghar candio

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ایس ایچ او ٹیکسلا غلام اصغر چانڈیو کو تبدیل کردیا گیا، انسپکٹرراجہ اختر کو تھانہ ٹیکسلا کا نیا ایس ایچ او تعینات کردیا گیا،نئے ایس ایچ او ایک دو روز میں تھانہ ٹیکسلا کے ایس ایچ او کی حیثیت سے چارج سنبھال لیں گے،تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی نے عوامی شکایات پر ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا غلام اصغر چانڈیو کو تبدیل کردیا، اطلاعات کے مطابق انسپکٹر غلام اصغر چانڈیو کی نیو ٹاون رالپنڈی تھانہ میں ٹرانسفر کیا گیا ہے جبکہ راولپنڈی نصیر آباد سے راجہ اختر کو تھانہ ٹیکسلا میں ٹرانسفر کیا گیا ہے،

قبل ازیں بھی راجہ اختر تھانہ ٹیکسلا میں بطور ایس ایچ او کام کرتے رہے ہیں ،ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا انسپکٹر غلام اصغر اچانڈیو کو فور چارج چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے،راجہ اختر بطور ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا چارج سنبھالیں گے۔غلام اصغر چانڈیو نے اپنی تعیناتی کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کیں ، انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے کسی بھی سیاسی اثر رسوخ کو خاطر میں نہ لائے، لیگ کے مقامی سیاسی زعماء بھی ان سے تنگ تھے، تاہم غلام اصغر چانڈیو کی فوری تبدیلی کے وجوہات منظر عام پر نہیں آسکیں،