ملک محمد حسین (مرحوم) آف سمرالہ کے بیٹے ملک محمد علی اعوان کی وفات پر تعزیت کا اظہار

Malika

Malika

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) ملک محمد حسین (مرحوم) آف سمرالہ کے بیٹے ملک محمد علی اعوان کی وفات پر چیئرمین یو سی ملکہ ملک محمد اقبال اعوان چیئرمین یو سی بھگوال ملک محمد اشفاق اعوان چیئرمین یو سی بھگوال ملک محمد صفدر اعوان اور صدر گلوبل یونین آف جرنلسٹ فرانس اور صدر پاک پریس کلب فرانس زاہد مصطفی اعوان تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے مشترکہ تعزیتی پیغام میں کہا کہ ملک محمد حسین اعوان نے بھی اپنی زندگی میں اپنی اعوان فیملی اور علاقے کے لئے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔

ملک محمد حسین اعوان کے بیٹے بھی پاکستان کے لئے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ملک محمد علی اعوان بھی غریبوں کی مدد میں کسی سے پیچھے نہیں رہے اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور درجات بلند کرے۔