ملک محمد فیاض اعوان موہڑہ سندھو کی طرف راجہ محمد جاوید اخلاص کی فرانس آمد پر شاندار استقبالیہ

Welcome

Welcome

پیرس (زاہد مصطفی اعوان ) ملک محمد فیاض اعوان موہڑہ سندھو کی طرف سے ایم این اے راجہ محمد جاوید اخلاص کی فرانس آمد پر شاندار استقبالیہ۔

ملک محمد فیاض صدر او پی ایل فرانس کی طرف سے وفاقی پارلیمانی سیکٹری برائے ڈویڑن راجہ محمد جاوید اخلاص کی آمد پر دعوت کا اہتمام کیا. دعوت میںچوہدری شاہین اخترصدر این سی ایچ ڈی فرانس، او پی ایل کے چیئرمین چوہدری محمد اشتیاق، مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا، ملک مظہر حسین، ملک وجاہت اعوان، ملک فاروق اعوان، ملک محمد سرفرازاعوان، محمد اخلاق مغل، راجہ اقبال وینس، چوہدری محمد فیاض گولین، محمد ابرار کیانی، راجہ محمد ظہیر اور زاہد مصطفی اعوان شامل تھے۔

راجہ جاوید اخلاص نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمشن کے فیصلے سے جمہورت مضبوط ہوئی ہے۔ عمران خان کو اب چاہیے کہ میاں برادران کو ساتھ دیں اور ملک کو ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔پاکستان کو اس وقت صرف باتوں کی نہیں بلکہ عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔