کوئی ملک نواز شریف کو گھر جانے سے نہیں بچا سکتا: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اب دنیا کا کوئی بھی ملک وزیراعظم نواز شریف کو گھر جانے سے نہیں بچا سکتا اور ان کے پاس صرف دو ڈھائی ہفتے باقی رہ گئے ہیں۔

وزیراعظم کے مستعفی ہوئے بغیر جے آئی ٹی کا صحیح طریقے سے کام کرنا ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص کی کرپشن بچانے کیلئے تمام ادارے خراب کر دیئے گئے، کیسے ممکن ہے وزیراعظم کے ماتحت ادارے ان سے تفتیش کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں سپریم کورٹ سے درخواست کرتا ہوں جے آئی ٹی رپورٹ پبلک کی جائے، جے آئی ٹی تحقیق کے دوران مجھے اطلاع ملی الیکشن کمیشن جعلی کاغذات بنا رہاہے، انکے سارے کیس کی بنیاد قطری خط پر ہے، قطری خط جھوٹ ہے اگر سچ ہوتا تو قطری شہزادہ پاکستان آ جاتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نااہل حکمران برسراقتدار ہیں، وزیراعظم پر فوجداری مقدمات ہیں اور وہ دنیا بھر کے دورے کر رہے ہیں، وزیراعظم جمعرات کو پیش ہوں گے، انکے ماتحت افسران کیسے انکوائری کریں گے، جوڈیشل کمیشن میں الیکشن کمیشن نے جعلی دستاویزات بنائے، جسٹس عظمت سعید نے کہا تھا ایک آدمی کو بچانے کیلئے ادارے تباہ کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ قوم کو شریف خاندان کی اصلیت جاننے کا وقت آن پہنچا ہے۔