ملک میں اب میں نہ مانوں والی سیاست نہیں چلے گی :نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لندن (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے پاناما لیکس میں ان کا نام آیا نہ الزام لگایا گیا ، پھر بھی چاہتے ہیں کہ کمیشن بنے ، کمیشن کے لیے ایسے ٹی آر اوز بننے چاہئیں جو تمام معاملات کا جائزہ لیں ، پاکستان کے عوام دھرنوں کی سیاست نہیں چاہتے ، میں نہ مانوں والی بات نوے کی دہائی میں ختم ہو چکی ، اب میں نہ مانوں والی بات نہیں ہونی چاہیئے۔

ہشاش بشاش چہرے پر مسکراہٹ ، وزیر اعظم نواز شریف نے وطن واپسی سے پہلے لندن میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا پاکستان کے حالات مزید بہتر ہوں گے۔ نواز شریف نے کہا پاناما لیکس میں ان کا نام ہے نہ ان پر الزامات لگائے گئے ہیں ، تاہم وہ پھر بھی چاہتے ہیں کہ کمیشن بنے ۔ نواز شریف نے کہا میں نا مانوں والی بات 90 کی دہائی میں ختم ہو چکی ، اب میں نا مانوں والی بات نہیں ہونی چاہیئے۔

وزیر اعظم نے کہا مخالفین کو بھی پاکستان کی ترقی اتنی ہی عزیز ہو جتنی ہمیں ہے ۔ پاکستان میں رہنے والے لوگوں کو ٹانگیں نہیں کھینچنی چاہئیں ۔ وزیر اعظم نے کہا چودھری نثار نے انہیں بتایا ہے کہ کمیشن کے لیے کس کس سے رابطہ کیا گیا کمیشن بن جائے گا۔