ملک رفیق رجوانہ نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

 Malik Rafique Rajwana

Malik Rafique Rajwana

لاہور (جیوڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منظور احمد ملک نے نومنتخب گورنر ملک رفیق رجوانہ سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، معزز جج صاحبان، وزراء، سینیٹرز اور دیگر اعلیٰ سیاسی اور انتظامی شخصیات نے شرکت کی۔

ملک رفیق رجوانہ نے تقرری پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ جنوبی پنجاب اور پارٹی کارکنوں کی بھلائی کے لئے کردار ادا کریں گے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت لوڈشیڈنگ، دہشتگردی کے خاتمے، تعلیم اور صحت کی سہولتوں کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

جنوبی پنجاب کا احساس محرومی ختم کرنے کے لئے ان کی تقرری ایک نیک شگون ہے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ بھلے وہ گورنر ہیں مگر پارٹی کے صدر اور جنرل سیکرٹری کے وہ ماتحت رہیں گے۔