ملک وسیم کی رہائش گاہ پر ایک کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

چکوال : سردار گروپ کے امیدوار حاجی اقبال ڈھلیانہ کے قریبی رشتہ دار PTI میں شامل
ڈھلیانہ گائوں میں ملک وسیم کی رہائش گاہ پر ایک کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی راجہ یاسر سرفراز تھے۔

میٹنگ میں حاجی اقبال ڈھلیانہ کے قریبی رشتہ دار ملک و سیم،محمد جہانگیر،ملک آصف،عامر خان اور محمد صغیر نے اپنی برادری اور دوستوں سمیت پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

ملک وسیم نے کہا کہ صرف عمران خان ہی اس ملک کو اندھیروں سے باہر نکال سکتے ہیں انہوں نے راجہ یاسر سرفراز کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور آمدہ بلدیاتی الیکشن میں پاکستان تحریکِ انصاف کی بھرپور سپورٹ کا اعلان کیا۔

PTI Chakwal

PTI Chakwal

PTI Chakwal

PTI Chakwal