ملکہ کی خبریں 13/4/2016

Malka

Malka

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) سرکاری تعلیمی اداروں میں غیر حاضر طلبہ کے والدین کو آگاہ کرنے کے لئے فوری طور پر ایس ایم ایس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیلی فون پیغام کے ذریعے ہی ان والدین کو بچوں کے اس روز کے ہوم ورک بارے بھی آگا ہ کیا جائے گا۔یہ فیصلہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہنے کیا۔ جس میں ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، ڈی او ایلیمنٹری محمد پرویز، ڈی ڈی او سیکنڈری چوہدری اورنگزیب بھی موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے و ژن کے مطابق حکومت سکول جانے کی عمر کے سو فیصد بچوں کے داخلے کے لئے پرعزم ہے ، یونیورسل پرائمری ایجوکیشن پروگرام کے تحت ضلع گجرات کے تعلیمی اداروں میں نرسری کلاس میں داخلوں کا ہدف 51ہزار 700ہے جبکہ تمام تعلیمی اداروں کو بھی انکے اہداف دے دیے گئے ہیں ، اس مقصد کے لئے تمام سرکاری سکول اپنے علاقہ جات کا پہلے ہی سروے مکمل کر چکے ہیں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ اہداف کے حصول کے لئے سکول کونسلز کو فعال کیا جائے اور مقامی معززین سے بھی تعاون حاصل کیا جائے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ تمام سرکاری سکولوں کو اپنی ضروریات پوری کرنے کے لئے وافر مقدار میں فنڈز دیے گئے ہیں ادارہ جات کے سربراہان ان فنڈز کا درست اور بروقت استعمال یقینی بنائیں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ سکولوںمیں سکیورٹی کے حوالے سے ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے،چھٹی سے دسویں کلاس تک طلبہ کی باقاعدگی سے کمپیو ٹر کلاسز ہونی چاہیں ، پی ٹی کلاسز کا انعقاد کیا جائے نیز لائبرئری سے مستفید ہونے کے لئے طلبہ کو مواقع فراہم کئے جائیںاسی طرح کمروں میں مناسب لائٹس، پنکھوں ، گرمیوں میں پانی کا انتظام ہونا چاہیے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے واضع کیا کہ سکولوں میں صفائی، ٹوائلٹس بلاک کی صورتحال ہر صورت تسلی بخش ہونی چاہیے، وہ خود بھی ان تعلیمی اداروں کا دورہ کرکے اسکا جائزہ لیں گے۔ اس سے قبل ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف نے سربراہان ادارہ جات کو حکومتی ہدایات اور پالیسوں بارے آگاہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ (زاہد مصطفی اعوان )ڈسی سی او گجرات کا جمعہ کو آر ایچ سی ملکہ کا دورہ متوقع۔ہسپتال کی صفائیاں شروع ۔ڈی سی او گجرات دورہ کے ساتھ ساتھ ادویات کے بجٹ میں بھی اضافہ کریں ۔اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ،عوام الناس کاڈی سی او سے مطالبہ تفصیل کے مطابق ڈسی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کا جمعہ کو آر ایچ سی ملکہ کا دورہ متوقع ہے ۔ڈی سی او گجرات کا آر ایچ سی ملکہ کا پہلا دورہ ہو گا ۔آر ایچ سی ملکہ کی صفائیاں بھی عروج پر ہیں ۔ ادھر آر ایچ سی ملکہ کا سالانہ بجٹ 6لاکھ 50ہزار روپے ہے ،جو تھانہ گلیانہ کی حدود میں واقع 4یونین کونسلز کے لئے ناکافی ہے ۔پہلے تو ادویات کی سپلائی کا مرحلہ بہت مشکل ہے اگر خدا خدا کر کے ادویات کا حصہ مل جائے ۔تو مزکورہ سٹاک دو ماہ میں ہی ختم ہو جاتا ہے ۔پھر کیمونٹی نمائندگا ن کی منت سماجت کے بعد دس ماہ نکالے جاتے ہیں ۔جب کہ تنخواہوں پر لاکھوں روپے پر ملازمین بھرتی کر کے لگائے گئے ہیں ۔ یونین کونسل ملکہ ،بھگوال ۔ٹھوٹھہ رائے بہادر اور ڈوگہ کے عوام نے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے متوقع دورہ کے ساتھ ساتھ ادویات کے بجٹ میں اضافہ کریں ۔اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ،تاکہ نوجوان نسل کو تعلیم کے ساتھ میڈیکل کی بھی سہولت بھی بہم پہنچائی جا سکے ۔جو کہ وزیر اعلی کا وژن ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ (زاہد مصطفی اعوان)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع چوہدری جعفر اقبال آف فتح بھنڈ نے نواحی موضع بھدر میں ہائیر سکینڈری سکول کا با قاعدہ افتتاح کر دیا ۔چوہدری جعفر اقبال نے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ میاں برادران نے تعلیم کے شعبے میںترقی کے لئے احسن اور جامع اقدامات اٹھائے ہیں ،انھوں نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ پاکستان میں کوئی بچہ تعلیم حاصل کئے بغیر نہ رہے ۔قوموں کی ترقی کا راز بھی یہی ہے کہ قوم تعلیم یافتہ ہو ۔اس موقع پر چوہدری جعفر اقبال نے لالہ موسی تا بھدر سڑک کی تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا ۔چیئرمین یو سی بھدر میجر (ر )عارف شاہین بھدر نے چوہدری جعفر اقبال کا شکریہ ادا کیا ۔اور کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے چائلڈ لیبر پر سختی سے پابندی کروا کے بچوں میں تعلیم کو فروغ دیا ہے ۔ ہمارا مشن بھی تعلیم یا فتہ قوم ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) قتل کیس میں سزا یافتہ سزائے موت کے مجرم محمد ارشد کے ڈیتھ وارنٹ جاری، مجرم کو 14 اپریل کو ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق قتل کیس میں سزا یافتہ سزائے موت کے مجرم قیدی محمد ارشد ولد محمد خان قوم جٹ سکنہ ملک پور جٹاں تحصیل کھاریاں ضلع گجرات کو 14 اپریل کو ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔مجرم محمد ارشد پر الزام تھا کہ اس نے 29 اپریل 2001 کو اپنی ساس مسماة نسیم اختر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا جبکہ اسکے قریبی رشتہ دار عبدالرزاق کو شدید مضروب کر دیا تھا مجرم کے خلاف مقتولہ نسیم اختر کے خاوند محمد اقبال ولد باغ علی قوم جٹ سکنہ پور جٹاں کی مدعیت میں تھانہ صدر کھاریاں میں FIRنمبر 315/2001بجرم 302/324 ت پ کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا مجرم محمد ارشد کے خلاف 1995 میں مقتولہ نسیم اختر کی مدعیت میں اسکی بیٹی نوید اختر کو زبردستی اغوائ کرنے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔اس رنج کی بنا پر مجرم محمد ارشد نے اپنی ساس کو قتل کیا تھا مجرم محمد ارشد 2 سال اشتہاری رہنے کے بعد 2003 میں گرفتار ہوا جبکہ ٹرائل کورٹ ایڈیشنل سیشن جج کھاریاں مقرب حسین نے 2 فروری 2005 کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنایا اسکے بعد عدالت عالیہ لاہور ہائی کورٹ کے ڈویڑن بینچ جسٹس شیخ نجم الحسن اور جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے مورخہ 25 مئی 2005 کو مجرم کی سزا برقرار رکھی۔عدالت عظمی سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ جسٹس قاضی فائز عینی، جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس دوست محمد خان نے مورخہ 23 اپریل 2015 کو مجرم کی سزا برقرار رکھی اور ملزم کی رحم کی اپیل بھی صدر پاکستان سے 30 مارچ 2016 کو خارج ہو چکی ہے اب سیشن جج گجرات سید خورشید انور رضوی نے مجرم محمد ارشد کے ڈیتھ وارنٹ 14 اپریل کیلئے جاری کر دیئے۔اس حکم پر علمدرآمد کیلئے سیشن جج گجرات نے سپرنٹنڈنٹ جیل گجرات کو حکم جاری کر دیا۔