ملکہ کی خبریں 6/3/2017

Malka

Malka

ملکہ (عمر فاروق اعوان) گلیانہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک ثناء اللہ اعوان نے حکومت کی جانب سے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانا حکومت کا دلیرانہ اور جراتمندانہ فیصلہ ہے جس پر عوام میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے۔انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی لاہور آمد سے ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائیں گے ، ان کا کہنا تھاکہ مٹھی بھر ملک دشمن عناصر عوام کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے اور نہ پاکستان کے مثبت امیج کو متاثر کرسکتے ہیں۔وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی محب وطن حکمت عملی کی وجہ پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد سے ملک دشمنوں کے چہرے بے نقاب ہوجائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ (عمر فاروق اعوان) ملک خالد اعوان ڈوگہ نے کہا ہے کہ ہم چیئرمین ضلع گجرات چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ کے بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری دعوت پر یونین کونسل ڈوگہ اور ملکہ کاتفصیلی دورہ کیا اور مکمل ہونے والے اور جاری ترقیاتی کاموں کا خود جائزہ لیا اور یونین کونسل ڈوگہ کیلئے چار کروڑ روپے کی گرانٹ کابھی اعلان کیا انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے کارپٹ روڈ تعمیر ہوئی ہے جس کا سہرا اور کریڈٹ کوٹلہ برادران کے سر جاتاہے ٹھیکیدار کی غفلت اور محکمہ روڈز گجرات کی لاپرواہی سے یہ منصوبہ تباہ ہونے کاخدشہ ہے جس کی نشان دہی کی گئی جس پر ضلعی چیئرمین نے خود نوٹس لیا اور حالات سے آگاہی حاصل کرکے موقع پر احکامات جاری کئے ہم بے حد شکر گزار ہیں۔انہو ں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ کوٹلہ برادران آئندہ بھی علاقائی مسائل کوحل کرنے میں اسی طرح عملی طور پراقدامات کرتے رہیں گے ہم ان کی قیادت میں متحد ہیں اور عوامی خدمت کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔