ملکہ کی خبریں 31/10/2016

Malka

Malka

ملکہ (عمر فاروق اعوان، محسن ضیا اعوان) حلقہ پی پی 115میں اپنی نوعیت کے پہلے میگا پراجیکٹ چوہدری فضل داد گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال کوٹلی بجاڑ( یونین کونسل گلیانہ)کے آپریشن تھیٹرکے باضابطہ افتتاح کی پروقار تقریب 3نومبر دن 1بجے منعقد ہوگی تقریب کی صدارت ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کریں گے جبکہ مہمان خصوصی راہنما مسلم لیگ ن ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شبیر احمد ہوں گے تقریب میں ای ڈی ہیلتھ ڈاکٹر الطاف چوہدری ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر علی مفتی ضلع گجرات بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے سنیئرمیڈیکل آفیسرز، حلقہ پی پی 115بھر سے تما م یونین کونسلز کے چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلرز،سماجی، عوامی اور سیاسی شخصیات کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ہسپتال ہذا کی انچارج ڈاکٹر عرشیہ کے مطابق ہسپتال ہذا میں نارمل ڈیلیوری، لیبارٹری، الٹراساوئنڈ،ایکسرے ایمبولینس اور جدید آپریشن تھیٹر کی سہولیات موجود ہیںانہوں نے کہا کہ ہسپتال میں آپریش تھیٹر کے افتتاح کے بعد علاقے بھر کی خواتین کو سی سیکشن یا بڑے آپریشن کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال یا عزیزبھٹی ہسپتال گجرات جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ(عمر فاروق اعوان محسن ضیاء اعوان )حید ر کرار ویلفیئر ٹرسٹ ملکہ کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کا انعقاد ۔350،مریضوں کا چیک اپ 65افراد کے لینز کے ساتھ کامیاب آپریشن تفصیل کے مطابق حید ر کرار ویلفیئر ٹرسٹ ملکہ کے زیر اہتمام ایک روزہ فری آئی کیمپ لگایا گیا ،جس میں علاقہ بھر سے آئے ہوئے مریضوں کا باقاعدہ چیک اپ کیا گیا ۔حید ر کرار ویلفیئر ٹرسٹ ملکہ کی طر ف سے لگائے گئے کیمپ میں 350سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا گیا ۔اور انہیں چیک اپ کے بعد عینکیں اور ادویات دے کر فارغ کیا گیا ۔جبکہ 65افراد کے آپریشن کئے گئے ۔اور تمام افراد کو لینز بھی لگائے گئے ۔حید ر کرار ویلفیئر ٹرسٹ ملکہ گزشتہ کئی سالوں سے سال میں ایک مرتبہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کرتا ہے ۔جس میں علاقہ بھر کے نادار ۔بزرگ خواتین و حضرات کی آنکھوں کا معائنہ کیا جاتا ہے ۔اور جن بزرگوں کا اللہ کے سوا کوئی نہیں ہے ان کا آپریشن کروانے کے بعد گھر تک پہچانے کا اہتمام بھی حید ر کرار ویلفیئر ٹرسٹ ملکہ کرتا ہے۔