ممنون حسین کا خطاب ن لیگ کے صدر کا خطاب تھا، طاہرالقادری

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ ممنون حسین کا خطاب صدرِمملکت سےزیادہ مسلم لیگ ن کےصدر کاخطاب تھا،صدر نے کرکٹ کا ذکر تو کیا مگر لوڈشیڈنگ کے اندھیرے بھول گئے۔

صدرِ مملکت ممنون حسین کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر رد عمل میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھاکہ صدر کا خطاب وزیراعظم کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیزوں کا مجموعہ تھا،صدر کو پوچھنا چاہیے تھا کہ 6 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے وعدے کیا ہوئے؟

طاہرالقادری نے کہا کہ صدرِ مملکت نےاپنے خطاب میں قومی ایکشن پلان پر عمل نہ کرنےاور فوجی عدالتوں کےفنکشنل نہ ہونے کے آئینی ایشوز بھی نظر اندازکئے،جبکہ وہ این ایف سی ایوارڈ،بلدیاتی انتخابات ،رکارڈ غیر ملکی قرضوں، ٹیکس چوری اور برمی مسلمانوں پر مظالم کا ذکر بھی بھول گئے۔