آدم خور قبیلے پر مبنی فلم”دی گرین اِنفرنو”کا ٹریلر جاری

The Green Inferno

The Green Inferno

نیویارک (جیوڈیسک) خوف اور دہشت سے بھرپور نئی ہالی وڈہارر فلم “دی گرین اِنفرنو”کا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا ہے۔فلم25 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ایلی روتھ کی ڈائریکٹ کردہ دل دہلا دینے والے واقعات پر مبنی یہ فلم طالبِ علموں کے ایک ایسے بد قسمت گروہ کے گِرد گھوم رہی ہے جن کے جہاز کو حادثہ پیش آجاتا ہے اور تمام نوجوان گھنے سنسان جنگل میں پہنچ جاتے ہیں۔

شہر سے ہزاروں میل دورانسانوں کو اپنی خوراک بنانے والے وحشی جنگلی قبائلی ان نوجوانوں کو یرغمال بناکراپنی قدیم روایات کے مطابق قربان کر نے کی ٹھان لیتے ہیں۔ایلی روتھ ، نکولیس لوپیز اور کرسٹوفرووڈو کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس ہارر ایڈونچرفلم میں لورینزا ایزو، ایریئل لیوی، نکو لیس مرٹانیزاور ڈیریل سابیرا اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

6 ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونے والی سنسنی خیز مناظر کی عکاسی کرتی یہ فلم 25ستمبر کو امریکی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔