مانچسٹر : چوہدری عارف پندھیر کی طرف سے کلیم اللہ گیلانی کے اعزاز میں عشائیہ

Arif Chaudhry and Qaleem Ullah

Arif Chaudhry and Qaleem Ullah

مانچسٹر (نمائندہ خصوصی) پاکستان پریس کلب انٹرنیشنل برطانیہ کے چیف آرگنائزر چوہدری عارف علی پندھیر نے بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنی ACE Money Transferکے ڈائریکٹر کلیم اللہ گیلانی کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

عشائیے میں آفتاب کرنسی کے ڈائریکٹر کلیم اللہ گیلانی، سینئر صحافی چوہدری عارف علی پندھیر، نارو گروپ آف انڈسٹریز برطانیہ کے ڈائریکٹر ارمان نارو اور معروف بزنس میں شیخ محمد ارشد سمیت دیگر احباب نے شرکت کی۔

شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کلیم اللہ گیلانی نے چوہدری عارف پندھیر کو پی پی سی انٹرنیشنل کا برطانیہ میں چیف آرگنائزر نامزد ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں صحافیوں کی اعلیٰ خدمات کی بدولت کمیونٹی کے لوگ اپنے وطن سے جڑے رہتے ہیں۔

چوہدری عارف پندھیر نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر ACEمنی ٹرانسفر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کا مثبت امیج پیش کرنے کیلئے آفتاب کرنسی کے چیئرمین آفتاب اشرف گوندل اور انکی ٹیم نے بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔

Arif Chaudhry Honor Party

Arif Chaudhry Honor Party