ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا اِس چوری کے خلاف ہم چیف الیکشن کمشنر کے پاس جا رہے ہیں۔ سردار عبدالقیوم

Abbas Pur

Abbas Pur

عباس پور (کامران ارشد) مسلم کانفرنس کے نامز اُمیدوار برائے قانون ساز اسمبلی سابق وزیر حکومت سردار عبدالقیوم خان نیازی نے عباسپور میں ایک بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا۔ اِس چوری کے خلاف ہم چیف الیکشن کمشنر کے پاس جا رہے ہیں۔

ہمیں یقین ہے کہ چیف الیکشن کمشنر ہمیں انصاف دیں گے۔ اُنھوں نے کہا کہ پولنگ جو آرمی کی نگرانی کرائی گئی وہ بالکل شفاف تھی اُس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے ہمارا اعتراض یہ ہے کہ درجنوں پولنگ اسٹیشن ایسے تھے جہاں تعینات پریزاڈئنگ آفیسران نے جانبداری کرتے ہوئے الیکشن نتائج کی جو فہرست تیار کی اُس میں میری لیڈ کو میرے مدمقابل یٰسین گلشن کی لیڈ لکھا گیا اور یٰسین گلشن کے کم ووٹ میرے نام لکھ کر مجھے ناکام شو کیا گیا۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ ہماری موجودگی میں دوبارہ تھلے کھول کر ووٹوں کا شمار کیا جائے۔ تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی سامنے آ جائے۔ اُنھوں نے کہا ہم جمہوری لوگ ہیں ہم تعمیر کرنے والے ہیں ہم نے نہ اِس سے پہلے کبھی جلاؤ گہراو کی سیاست کی اور نہ اب کریں گے۔ جب ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہو گی تو ہماری سات آٹھ سو ووٹوں سے لیڈ ہو گی۔ اِس سے قبل جب سردار عبدالقیوم خان نیازی درہ شیر خان سے عباسپور پہنچے تو اُن کی آمد کی خبر سُن کر ہزاروں لوگ عباسپور شہر میں پہنچ گئے اور ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کے باہر جمع ہوگئے جس کی وجہ سے روڈ بلاک ہو گی۔

عبدالقیوم نیازی نے ریٹرننگ آفیسر سے ملاقات کے بعد ہزاروں مظاہرین سے خطاب کیا اور اُنھیں پُر امن رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر کے بعقول تھیلے کھولانا اُن کا اختیار نہیں ہے یہ چیف الیکشن کمشنر کے متعلقہ ہے۔ لہذا ہم چیف الیکشن کمشنر کے پاس جا رہے ہیں مجھے یقین ہے کہ وہاں سے انصاف ملے گا۔ ہم چوروں کو سز ا بھی دلوائیں گے اور مال مسروقہ بھی واپس لائیں گے۔ مظاہرین سے سردار محمد حیات خان اور چوہدری فقرالدین ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے سردار عبدالقیو م نیازی کی باتوں کی تائید کی اور جذباتی نوجوانوں کو عبدالقیوم نیازی کے واپس آنے تک پُر امن رہنے کو کہا۔

کامران ارشد
نمائندہ راولاکوٹ آزادکشمیر
فون نمبر03328567202