PTI مندرہ روڈ پر بھرپور احتجاج کرے گی

PTI

PTI

چکوال : پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے نائب صدر اور سنٹرل ایڈوائزری کمیٹی کے ممبر راجہ یاسر ہمایوں سرفرازنے کہا ہے کہ PTI مندرہ روڈ پر بھرپور احتجاج کرے گی کیونکہ جب تک حکومت پر پریشر نہ پڑا یہ سیدھے ہونے والے نہیں۔

ٹوٹل 60 کلومیٹر روڈ ہے اور 4 سال سے زیادہ ہو چکے ہیں ابھی بھی کام سست روی کا شکار ہے اور کتنے ہی لوگ اس خونی روڈ پر مرچکے ہیں اور اپاہج ہو چکے ہیں جو ن لیگ کے چہیتے شہر ہیں وہاں سالوں کا کام مہینوں میں ہو رہا ہے ہم نے ڈیڈلائن دی تھی جس کا کوئی اثر نہیں لیا گیااب PTI چکوال بھرپور احتجاج کرے گی۔

پروگرام کا اعلان لیڈران اور ورکروں سے مشاورت کے بعد عاشورہ کے بعد کیا جائے گا۔