خلق خدا کی بے لوث خدمت دنیا و آخرت میں کامیابیوں کا ذریعہ ہے، چوہدری عابد رضا کوٹلہ

Malika

Malika

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے کہا ہے کہ خلق کدا کی بے لوث خدمت دنیا و آخرت میں کامیابیوں کا ذریعہ ہے شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن گلیانہ کے پلیٹ فارم سے چوہدری سرفراز سبحانی اور ان کے اہل خانہ ولاقے سے چائلدلیبر کے خاتمے اور خواتین کومختلف ہنر سکھانے کے جن پراجیکٹس پہ کام کر رہے ہیں

قابل تحسین ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ میں شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن گلیانہ کے صدر چوہدری سرفراز سبحانی کی قیادت میں آنے والے وفد سے گفتگو میں کیا۔

وفد میں چوہدری شمیم محمد کوٹلی بجاڑ اور عزیزالرحمان مجاہد بھی شامل تھے۔ اس موقع پہ چوہدری سرفراز سبحانی نے چوہدری عابد رضا کو شمسہ فری ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گلیانہ کے دورے کی دعوت دی جو انہوںنے قبول کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت جلد اس ادارے کا وزٹ کروں گا۔