مینی پیکاؤ نے ڈبلیو بی او ویلٹر ویٹ ٹائٹل جیت لیا

Manny Pacquiao

Manny Pacquiao

لاس ویگاس (جیوڈیسک) مینی پیکاؤ باکسنگ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے لاس ویگاس میں امریکا کے جیسی ورگاس کے خلاف رنگ میں اترے۔ 37 سالہ فلپائنی باکسر نےاپنے سے دس سال چھوٹے حریف پر تابڑ توڑ حملے کیے۔

مینی پیکاؤ پوری فائٹ میں حاوی رہے۔ جیسی ورگاس کو دوسرے راؤنڈ میں رنگ کی خاک بھی چاٹنا پڑی۔

بارہ راونڈ کے مقابلے کے بعد تینوں ججز نے مینی پیکاؤ کو متفقہ طور پر فاتح قرار دے دیا۔