مانسہرہ، مالاکنڈ ایجنسی میں ٹریفک حادثات، 9 افراد جاں بحق

Mansehra Traffic Accident

Mansehra Traffic Accident

مانسہرہ (جیوڈیسک) مالاکنڈ ایجنسی میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں خواتین سمیت نو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقہ جبوڑی جانے والی جیپ نلا کے مقام پر کھائی میں جاگر ی،حادثے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق اور5زخمی ہوگئے۔

مقامی افراد نے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتال متنقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیاگیا ہے۔

ادھر مالاکنڈ کے علاقہ پلئی باز درہ میں پک اپ گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں گر گئی ۔گاڑی میں سوار خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پاک فوج کے جوانوں نے لاشوں کو نکال کر مقامی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔متاثرہ گاڑی علاقہ زنگل جا رہی تھی۔