اولمپین منصور احمد کا انٹر کالجیٹ گرلز ہاکی ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب فائنل جمعرات کو ہو گا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ڈویژ ن وومن ہاکی ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے انٹر کالجیت گرلز ہاکی ٹورنامنٹ کا عبد الستار اید ھی اسٹیڈیم پر افتتاح کرتے ہوئے پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپین منصور احمدنے کہاہے کہ انکی خدمات ملک میں ہاکی کے فروغ کے لئے ہر مقام پرحاضر ہیں اور کراچی میں کالجوں اور کلبوں کی سطح پر گرلز ہاکی کے فروغ کے لئے جو ہو سکتا ہے میں کرونگا منصور احمد نے کہا کہ PHF نے ہاکی کے فروغ کے لئے متعدد منصوبے بنائے ہیں جس میں ایک منصوبہ گرلز ہاکی کافروغ ہے اور اب پاکستان کی گرلز ٹیموں نے ملک سے باہر جانابھی شروع کر دیا ہے۔

منصور احمدنے کر اچی ریجن کالجزکے ڈائر یکٹر ضمیر کھوسو اور مختلف کالجوں کی پرنسپل اور اساتذہ کا تہہ دل سے شکر یہ ادا کیا کہ وہ کر اچی میں ہاکی کی ٹیمیں بنارہے ہیں اور ہاکی کی سر گرمیاں جاری ہیں۔ قبل ازیں تقریب سے PWHF کی سابق صدر بیرسٹر شاہدہ جمیل، ضمیراحمدکھوسو، غلام محمدخان، عظمت اللہ خان، رفعت جہاں اور صنوبر کاظمی نے بھی خطاب کیا ٹورنامنٹ کا فائنل آج جمعرات کو 11:00 بجے صبح کھیلا جائے گا۔