لانگ مارچ والے پہلے بھی ناکام ہوئے اب بھی ہونگے، ایاز صادق

Ayaz Sadique

Ayaz Sadique

لاہور (جیوڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ والے پہلے بھی ناکام ہوئے اب بھی ہوں گے، نیب کو اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے حلقہ این اے 122 لاہور کے علاقے سمن آباد میں سیوریج سسٹم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان اپنے صوبے میں جا کر کام کریں، وہ لانگ مارچ کی بجائے لانگ ورک پر توجہ دیں۔

سردار ایاز صادق کا کہناتھا کہ عمران خان یو ٹرن کے بادشاہ ہیں، پہلے شہباز شریف کے ترقیاتی کاموں پر تنقید کرتے ہیں پھر تقلید کرتے ہیں۔