مردان: گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

Mardan

Mardan

مردان (جیوڈیسک) پارہوتی کے علاقہ باکو میں ظاہر شاہ نامی شخص کے گھر میں لوگ جمع تھے کہ اچانک کمرے کی چھت گر گئی۔ جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 کمسن بچے یاسین اور طلحہ جبکہ 50 سالہ لال فروش اور ایک خاتون شامل ہے۔ زخمیوں میں 4 خواتین ایک مرد شامل ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔