مردان: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، دو دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

Terrorist Arrested

Terrorist Arrested

پشاور (جیوڈیسک) مردان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ اسپیشل پولیس یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرتے ہوئے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

اسپیشل پولیس یونٹ نے مردان ریجن میں کاروائی کرتے ہوے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں قیصر علی اور ناظر علی شامل ہیں ، گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے چہ کلو گرام بارودی مواد، دو دستی بم، پراٰئمہ کارڈ، بیٹری سل، ٹاٰئمراور دو پستول برامد کر لیے گئے۔

سیکورٹی حکام کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظم سے ہے اور اس کا تعلق ایف ار پشاور کے علاقے پستوانہ سے ہے۔ بعد ازاں گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کو مزید تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔اسپیشل پولیس یونٹ ذرائع کے مطابق مذکورہ دہشت گرد کسی کاروائی کے لیے مردان آئے تھے۔