مردان : تین خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کر دیا گیا

Mardan

Mardan

مردان (جیوڈیسک) مردان میں تین خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ، گھرانے کا سربراہ غائب ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

مردان میں چار انسانوں سے جیتے جی زندگی چھین لی گئی ۔ نواحی علاقے ضامن آباد میں صادق علی نامی شخص کے گھر سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق چاروں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جن میں گھر کے سربراہ صادق کی اہلیہ آسیہ ، 15 سال کی حرا ، صادق کا سالا قاسم اور اس کی بیوی شامل ہیں۔

پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کا سربراہ صادق تاحال غائب ہے جس کی تلاش جاری ہے ۔ ابتدائی تحقیقات میں چاروں افراد کا قتل گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ لگتا ہے۔