ماریا شراپوا کے بعد خاتون تیراک کا ڈوپ ٹیسٹ بھی مثبت

Yulia Ayfi Muua

Yulia Ayfi Muua

ماسکو (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والی یولیا ایفی مووا کا ٹیسٹ کسی مقابلے کے دوران نہیں کیا گیا ہے تاہم ان پر تاحیات پابندی کا خدشہ بھی ہے۔ ایفی مووا اس سے قبل 2013ء میں بھی امریکی شہر نیویارک میں ڈرگ ٹیسٹ میں ناکام ہوئی تھیں جس کے بعد تیراکی کی عالمی تنظیم (فینا) نے ان پر ڈیڑھ سال کی پابندی عائد کر دی تھی۔

واضح رہے حال ہی ٹینس کی گرینڈ سلیم چمپیئن ماریا شراپوا کو میلیڈونیم کے استعمال پر عارضی معطل کر دیا گیا ہے جبکہ روس کی ایک اور خاتون ایتھلیٹ نادیزہدا سرجیوا کا ڈرگ ٹیسٹ مثبت رپورٹ کیا گیا ہے۔