ماریہ شراپوا کی انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن پر کڑی تنقید

Maria Sharapova

Maria Sharapova

ماسکو (جیوڈیسک) پانچ مرتبہ کی گرینڈ سلم چیمپئن ماریہ شراپوا نے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس نے میلڈونیم کو گزشتہ سال ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی ممنوع اشیاء کی فہرست میں شامل ہونے کے حوالے سے انہیں آگاہ نہیں کیا۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ گزشتہ کچھ سال سے مطمئن ہو گئی تھیں اور ڈرگ ٹیسٹ میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتی ہیں تاہم اس معاملے سے آگاہ کرنے کیلئے ان سے نجی طور پر بات کیوں نہیں کی گئی۔

معطلی ختم ہونے پر وہ 26اپریل کو ٹینس کورٹ میں کم بیک کریں گی۔