سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 88 بھارتی ماہی گیر گرفتار

Indian Fishermen Arrested

Indian Fishermen Arrested

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 88 بھارتی ماہی گیر کو حراست میں لے لیا۔

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے ملک کی سمندری حدود میں گشت کے دوران 88 بھارتی ماہی گیروں کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں غیر قانونی طور پر مچھلیوں کے شکار میں مصروف تھے۔

میری ٹائم سیکیورٹی نے بھارتی ماہی گیرون کی 16 کشتیوں کو بھی ضبط کرلیا ہے۔ بھارتی ماہی گیروں کو کراچی کے ڈاکس تھانے کے حوالے کردیا ہے جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کارروائی شروع کردی گئی ہے۔