نشانے بازی کے شوقین روس کے نائب صدر اپنے پاؤں پر ہی نشانہ لگا بیٹھے

Dmitry Rogozin

Dmitry Rogozin

ماسکو (جیوڈیسک) بڑی مہارت سے اپنے ٹارگٹ کو نشانہ بنانے والے روس کے نائب وزیراعظم اپنے فنِ نشانہ بازی پر کچھ زیادہ ہی خوش ہوئے اور پھولے نہ سما رہے تھے کہ اس جوش میں وہ بھول گئے کہ ان کے پستول میں ابھی ایک گولی باقی ہے اور جیسے ہی انہوں نے اپنی پستول کا رخ نیچے کر کے اس کا ٹریگر دبایا تو گولی چل گئی اور وہ اپنا پاؤں زخمی کرا بیٹھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی نائب وزیر اعظم دمتری روگوزن ایک ٹریننگ کلب میں شوٹنگ رینج کی پریکٹس میں مصروف تھے اور خوب اپنے ٹارگٹ کو نشانہ بنا رہے تھے جس پر وہ اور بھی پرجوش ہوگئے اور لگاتار نشانے لگائے اسی دوران وہ بھول گئے کہ انہوں نے کتنی گولیاں چلائیں۔

دمتری جب تھوڑی دیر سانس لینے کےلیے رکے اور پستول کا رخ نیچے کیا تواس کا ٹریگر دبا دیا جس کے بعد پستول میں موجود گولی چل پری اور ان کے پاؤں پر لگی اور وہ زور سے اچھل پڑے جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا زخمی تیزی سے بہتر ہو رہا ہے۔