شادی کے بعد کچھ نہیں بدلا ، میں اور سیف اچھی زندگی گزار رہے ہیں : کرینہ کپور

Saif Khan And  Kareena Kapoor

Saif Khan And Kareena Kapoor

بالی وڈ (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے ایک تقریب میں اس سوال کے جواب میں کہ شادی کے بعد وہ کیسی تبدیلی محسوس کرتی ہیں کہا کہ کسی طرح کی تبدیلی نہیں اور سب کچھ معمول کے مطابق چل رہا ہے ۔ کپور فیملی سے تعلق رکھنے والی کرینہ اور نواب آف پٹوڈی سیف کی شادی اکتوبر 2012 میں ہوئی تھی ۔

کرینہ کہتی ہیں کہ وہ اور سیف بڑی مطمئن زندگی گزار رہے ہیں ، میں اپنی شادی کے فیصلے او ر اب شادی شدہ زندگی سے خوش ہوں ، اورمیں کبھی نہ چاہوں گی کہ سیف میں کسی قسم کی تبدیلی پیدا ہو ۔