شادی کے بعد فلمیں نہ ملنے کی سوچ غلط ثابت ہوئی، ودیا بالن

Vidya Balan

Vidya Balan

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ وہ سمجھتی تھی کہ شادی کے بعد اداکارائوں کو فلم ملنا بند ہو جاتی ہیں لیکن ان کی یہ سوچ غلط ثابت ہوئی۔

ودیا بالن نےایک انٹرویو میں کہا ہے کہ بالی وڈ میں اب بڑی عمر کی اداکارائوں کو بھی قبول کیا جانے لگا ہے اور ان کو بہت بہتر قسم کے کردار دیئے جانے لگے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں کہا کہ اب اداکارائیں 30 سال کی عمر میں بھی بطور ہیروئن پسند کی جارہی ہیں، جس سے پتہ چلتا ہے کہ آج کے دور میں پرستاروں کا معیار یکسر تبدیل ہو چکا ہے۔

ودیا بالن جنہوں نے پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور سے شادی کی ہے نے کہا کہ اب شادی فلمی کیریئر میں رکاوٹ نہیں بنتی وہ کبھی سوچتی تھی کہ شادی کے بعد اداکارائوں کو فلم ملنا بند ہو جاتی ہیں لیکن ان کی یہ سوچ غلط ثابت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ بالی ووڈ میں صرف محبت کی کہانیوں پر فلمیں بنائی جاتی تھی لیکن اب فلموں کی موضوعات کا دائرہ بہت وسیع کردیا گیا ہے۔

ودیا نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ اپنے بارے میں دی جانے والی رائے کو بہت اہمیت دیا کرتی تھی اور اکثر ایسی باتوں سے پریشان ہو جاتی تھی، میں نے جب ساڑھیاں پہننی شروع کیں تو کہا گیا کہ ایسا نہیں کرنا چاہئے لیکن بعد میں میری ساڑھیاں ہی میری پہچان بنیں اور انہوں نے اپنے بارے میں منفی باتوں کو اہمیت دینا چھوڑ دیا۔

ودیا بالن کا کہنا تھا کہ ہمیں چیزوں کے بارے میں اپنی سوچ کے معیار کو بلند رکھنا چاہئے۔