گائوں ستوکی: شادی شدہ خاتون تین بچوں سمیت لاپتہ

Kidnapping

Kidnapping

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) شادی شدہ خاتون تین بچوں سمیت لا پتہ، نواحی گائوں ستوکی کے رہائش ظہور احمد کی بیوی تین بچوں سمیت اپنی والدہ کو ملنے جا رہی تھی کہ لا پتہ ہوگئی۔ مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں ستوکی کے رہائشی ظہور احمد کی بیوی اپنے تین بچوں صابر علی، فاطمہ بی بی اور آمنہ کے ہمراہ اپنی والدہ کو ملنے مسلم ٹائون لاہور جا نے کیلئے مصطفی آباد آئی جہاں سے لا پتہ ہو گئی، ظہور احمد کی درخواست پر نا معلوم افراد اغواء کا مقدمہ درج۔