مریخ سیارے پر ایک گاوں کی موجودگی کا دعوی

Mars Planet Village

Mars Planet Village

خلائی مخلوق کی موجودگی سے متعلق خبریں شائع کرنے والے UFO سائٹنگ ڈیلی نامی نیوز ویب سائٹ کے ایڈیٹر سکاٹ سی وارنگ نے امریکہ کے خلائی ادارے ناسا کی تصویر کے حوالے سے مریخ پر ایک گاوں کے آثار کی موجودگی کا دعوی کیا ہے۔

وارنگ نے اپنی تحریر میں، حالیہ دو سالوں میں سرخ سیارے پر موجود مختلف ساختوں پر مبنی دلائل کو جگہ دی ہے۔

وارنگ نے، ناسا سے دریافت ہونے والے شواہد کو پوشیدہ نہ رکھنے کی بھی اپیل کی ہے۔