شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: آرمی چیف

Raheel Sharif

Raheel Sharif

بہاولپور (جیوڈیسک) بہاولپور کے علاقے خیرپور ٹامیوالی میں رعد البرق مشقوں کا معائنہ کرنے کے بعد آرمی چیف جوانوں کے ساتھ گھل مل گئے اور غیر رسمی گفتگو کی۔ پاک فوج سربراہ کو اپنے درمیان دیکھ کر جوان پرجوش ہو گئے اور خوب نعرہ بازی کی۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آئندہ نسلوں کو بہتر اور محفوظ پاکستان دینا چاہتے ہیں۔ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ ہم نے دشمن کو نیست و نابود کر دیا ہے، اب اس عمل کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ رعد البرق مشقوں سے ثابت ہوا کہ دشمن سے غافل نہیں ہیں۔ مسلح افواج کی تیاریوں سے کسی کو ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہو گی۔

آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو مستحکم کر رہے ہیں۔ انہوں نے فوجی جوانوں سے کہا کہ وہ عوام کی خدمت اور مدد کو اپنا شعار بنائیں۔ کسی مشکل میں صرف ایک آرڈر ہے کہ کوئی آرڈر نہیں، صرف لوگوں کی مدد کریں۔