اے راہ حق کے شہیدو حصہ دوم

Pakistan Defence Day

Pakistan Defence Day

تحریر : وقار انساء
ھمارے فوجی جوان وہ بری فوج کے تھے یا پاک فضائیہ کے یا وہ بحری فوج کے تھے انہوں نے بہادری اور جانثاری کی لازوال داستانیں رقم کیں-اس راہ میں شہید ہونے والوں کے سامنے صرف وطن کا دفاع اور سلامتی تھی وہ بھی کسی ماں کے لال کسی بہن کے بھائی کسی بیوی کا سہاگ اور کسی بیٹی کے باپ تھے ان کو سرحدوں پر دیوانہ وار لڑتے ہوئے یاد رہا تو اتنا کہ اپنی سرحدوں کے محافظ تھے اور دشمن کو ایک انچ آگے بڑھنے کی اجازت نہ دے سکتے تھے وہ خود تو جان دے سکتے تھے لیکن اپنے ملک کو دشمن کے سامنے پسپا ہوتے نہ دیکھ سکتے تھے جنگ ستمبر میں ھمارے ادیبوں شاعروں اور گلو کاروں نےولولہ انگیز ترانے اور نغمے تخلیق کئے جو ان کے جذبات کی نہ صرف ترجمانی کر رہے تھے

بلکہ سرحدوں پر ایک آہنی دیوار بن کر ڈٹے ہوئے فوجیوں کے جوش اور ولولے کو اور ابھار رہے تھے رئیس امروہوی کا لکھا ہوا نغمہ خطہ لاہور تیرے جانثاروں کو سلام- جب مہدی حن کی آواز میں گونجا تو اس نے قوم اور فوج دونوں میں ایک نئی روح پھونک دی ملکہ ترنم نور جہاں نے اے پتر ہٹاں تے نئی وکدے اور اے راہ حق کے شہیدو گایا تو فوج میں ایک نیا ولولہ اور جوش پیدا ہو گیا قوم کی مائیں بہنیں اور بیٹیاں بھی ڈر کر گھر نہ بیٹھ رہیں

بلکہ وہ اپنے زخمی فوجی بھائیوں کو فرسٹ ایڈ پہنچا رہی تھیں اس جنگ میں بہادری اورجرات کے جو کارنامےسر انجام دئیے گئے اور قربانی کا جو جذبہ دیکھنے میں آیا وہ ناقابل یقین تھا ھمارا ملک دنیائے اسلام کی واحد ایٹمی طاقت ہے دفاعی شعبے میں خود کفالت کی منزل طے کرتا

Pakistan Missile Technology

Pakistan Missile Technology

ہمارا وطن آج جدیداسلحہ اور اس کی فوج جدید سازوسامان سے لیس ہے چھوٹے ہتھیاروں کے کے ساتھ اڑھائی ہزار کلومیٹر تک مارک کرنے والے میزائل جدید بکتر بند گاڑیوں سے لے کر دنیا کے تیز اور موثرترین ٹینک الخالد اور مشاق طیاروں سے لیکر جدید لڑاکا طیاروں جے ایف 17 تھنڈرتک اور سب سے بڑھ کر جنگی بحری جہازوں اورجدید ترین آبدوزوں تک اندرون ملک تیار کئے جا رہے ہیں ھماری افواج جہاں بیرونی سرحدوں پر ڈٹی ہوئی ہیں وہیں ملک کے اندر دہشتگردی سے نپٹنے کے لئے پاک فوج نبرد آزما ہے

اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہے ساری قوم اپنے ان جیالوں کے ساتھ کھڑی ہے اور پاکستان دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے متحد ہے آج ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے

Raheel Sharif

Raheel Sharif

جنرل راحیل شریف پر عزم ہیں ان کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب دہشت گردی کے عفريت پر قابو پالیا جائے گا

تحریر : وقار انساء