ماروی سرمد سے بدتمیزی، معاملے کو پارلیمنٹ میں لیکر جائیں گے: بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

کراچی (جیوڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ماروی سرمد کے خلاف بیان کی مذمت کی ہے۔

ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ سینیٹر حمد اللہ کی ماروی سرمد کے خلاف گفتگو قابل مذمت ہے جے یو آئی ف کے لیڈر نہتی عورت کے خلاف اس رویے پر سامنے آئیں نام نہاد مذہبی سکالر کے خلاف کھڑے ہونے پر ماروی سرمد قابل تعریف ہیں ہم ماروی سرمد کے ساتھ ہیں۔

پی پی معاملے کو پارلیمنٹ میں لیکر جائے گی اپیکس کورٹس ماروی سرمد کے ساتھ پیش آئے واقعہ کا نوٹس لے ایسے کرداروں کو محدود رکھا جائے تاکہ وہ معاشرے میں ایسی رسوائی نہ پھیلا سکیں۔