مریم نواز شریف کے سیاست میں آنے سے خواتین کے حقوق کو پزیرائی حاصل ہوئی ہے۔ چوہدری شمروز الہی گھمن

Chaudhry Shamroz Elahi Ghuman

Chaudhry Shamroz Elahi Ghuman

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ایڈوائزری کونسل یورپ کے چیئرمین چوہدری شمروز الہی گھمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز شریف کے سیاست میں آنے سے خواتین کے حقوق کو پزیرائی حاصل ہوئی ہے۔

مریم نواز انشاء اللہ پاکستان کی ترقی کے دن رات کوشاں ہیں ۔انھوں نے مریم نواز شریف کے سیاست میں آنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے مریم نواز شریف کو سیاست میں لاکر احسن اقدام کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں مریم نواز شریف پارلیمنٹ ہاوس میں ہو نگی ۔پاکستان مسلم لیگ ن یورپ اور یوتھ ونگ مریم نواز کی الیکشن مہم کے لئے یورپ بھر سے سپوٹ کرے گی۔شمروز الہی گھمن نے مذید کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے سی پیک کے اقدام سے ملک مضبوط تر ہو گا ۔اور پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہو گا۔