مسجد البلال ویانا میں شہدائے کربلا کی یاد میں زکر محفل کا انعقاد 15 اکتوبر کیا جائے گا

Mohammad Akram Butt

Mohammad Akram Butt

ویانا (اکرم باجوہ) ویانا میں پاکستانیوں کی پہلی مذہبی درس گاہ مسجد البلال ویانا کے صدر الحاج محمد اکرم بٹ نے پاکستان میڈیا جنگ ویانا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسجد البلال میں شہدائے کربلا کی یاد میں زکر محفل کا انعقاد 15 اکتوبر بروز ہفتہ بعد ازنماز عصر سے لیکر نماز مغرب تک کی جائے گا۔

اُنہوں نے مذید کہا کہ ویانا کے معروف سماجی و سیاسی اور صحافت کا بہت بڑا نام اور مسجد البلال کے خادم بابائے صحافت محمد بشیر ناصر جو گذشتہ دنوں پاکستان میں اچانک وفات پاء گے تھے اور مسجد البلال کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد نواز وڑائچ کے بڑئے بھائی حاجی محسن وڑائچ جو گذشتہ دنوں پاکستان میں وفات پاء گے تھے۔

ان دونوں مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کیلئے زکرمحفل سے قبل قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا تمام پاکستانی کمیونٹی سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے ۔قرآن خوانی اور شہدائے کربلا کی یاد میں زکر محفل کے احتتام پر طعام کا بھی انتظام ہو گا۔